وندے ماترم کے الفاظ شرکیہ ہیں،صدر جمعیت علمائے ہند


نئی دہلی:(مشرق نیوز)جمعیت علمائے ہندکے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کسی کے وندے ماترم گانے اور پڑھنے پر اعتراض نہیںمگر مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتا ،کسی دوسرے کو شریک نہیں کر سکتا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا وندے ماترم نظم کے الفاظ شرکیہ عقائد وافکار پر مبنی ہیں،بھارتی آئین کے تحت کسی بھی شہری کواپنے مذہبی عقیدے ،جذبات کےخلاف کسی نعرے،گیت یا نظرئیے کو اپنانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، وطن سے محبت الگ اورعبادت دوسری چیز ہے ، بھارت کے مسلمانوں کو کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔