پنجاب اسمبلی ، فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد منظور

لاہور:(پنجاب اسمبلی سے)پنجاب اسمبلی نے فیلڈ مارشل کی بطورچیف آف ڈیفنس فورسزتعیناتی پر متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

قرار داد میں کہا گیاعہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا، تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا و سنہری باب رقم ہوا ،بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ، تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ ، ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ،دفاعی نظام کیلئے اہم سنگ میل ہے۔

منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا معرکہ حق میں شاندار کامیابی ملی، قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا، بھارت کو منہ توڑ شکست کا سامنا کرنا پڑا، دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار موقف کی تائید کردی،قوم ،افواج پاکستان میں محبت کا لازوال رشتہ ہے، قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔