عادل راجہ کو 3 لاکھ 10 ہزار پاونڈ ادا کرنے ،راشد نصیر سے معافی مانگنے کاحکم
لندن:(مشرق نیوز)برطانوی عدالت نے ٹیوبر عادل راجہ کوبریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے ، 3 لاکھ 10 ہزار پاونڈ ادا کرنے کاحکم دےدیا،ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپئیر مین کے سی نے فیصلہ سنایا، عادل راجہ کی اپیل مسترد کردی گئی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا معافی 28 دن تک عادل راجہ کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب ،ویب سائٹ پیج پر موجود رہے گی، 22 دسمبر تک ہرجانہ ، عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاونڈ ادا کرنا ہوں گے،اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا اور وہ بھی عادل راجہ کو ادا کرنا ہوں گے۔
جج نے عادل راجہ کو آئندہ ہتک آمیز بیانات نہ دہرانے کا حکم امتناع بھی جاری کردیا،عادل راجہ کے وکیل نے کہافیصلے کےخلاف کورٹ آف اپیل جاوں گا۔


















