اداروں کےخلاف بات کرنےوالی زبان کھینچ لیں گے: طلال، بیرسٹر دانیال
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ ثابت کر دیں، اداروں کےخلاف استعمال ہونےوالی زبان کھینچ لی جائےگی، اب اڈیالہ کے باہر آ ئیں ،،کل پشاور میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا، لوگ سمجھ رہے تھے پی ٹی آئی اپنی 13سالہ کارکردگی کے بارے بات کرے گی، جلسے میں گالم،گلوچ اورتنقید کے علاوہ کچھ نہیں کہا گیا، جلسے میں ثابت ہوگیا ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ اورحقیقت ہیں، فوج سیاست میں مداخلت نہیں کررہی، آپ اپنی سیاست چمکانے کیلئے بار بار فوج اوراس کے سربراہ کو سیاست میں لاتے ہیں، اب انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، اداروں کا تحفظ حکومت پر فرض ہے،پی ٹی آئی نے ادارے کو جواب دینے پر خود مجبور کیا، فوج اور اس کے سربراہ نے بہت لمبے عرصے صبر اوردرگزر سے کام لیا، پی ٹی آئی نے کبھی اسرائیل ،بھارت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشتگردوں کیلئے نرم رویہ رکھا، جب ساری تنقید فوج اوراس کے سربراہ پر ہوتو جواب تو بنتا ہے، حکومت نے کئی بار پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بات چیت کی دعوت دی، پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت دینے پر خودشرمندگی ہورہی ہے،وزیر مملکت داخلہ نے کہا پی ٹی آئی کے لوگوں کی بانی کے سامنے بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ حیثیت نہیں، بانی کے اپنے بچے آج بھی گولڈسمتھ کی گود میں پل رہے ہیں، کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں پہنچنے کے بعد خود کو عقل کل سمجھنے والا ذہنی مریض ہی ہوسکتا ہے، جو ہری پور میں الیکشن نہیں جیت سکے وہ لاہور یا باقی جگہ الیکشن کیا جیتیں گے، ضمنی الیکشن ہارنے پر تنقید آپ ادارے اوراس کے سربراہ پر کرتے ہیں، بات ناقابل برداشت حد تک چلی گئی،اب منہ توڑ جواب دیا جائےگا،دریں اثناءوفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا افواج پاکستان کےخلاف عمران کے بیانیہ کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے،دانیال پیلس سے شروع کی گئی شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ملک میں دو فوجیں نہیں ہو سکتیں، ایک اپنی فوج ہوتی ہے اور دوسری دشمن کی فوج ہوتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملک کو تقسیم اور نظریے کے خلاف بات کرنے والوں کےخلاف تھی،فیلڈ مارشل جنگ جیت کر امریکہ گئے تو ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، یہ وہی پاکستان تھا جس کےساتھ کوئی بات نہیں کرتا تھا لیکن آج صورتحال تبدیل ہے۔

















