عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب


لاہور: (اپنے نمائندے سے) مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ن لیگ کے عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

احسن افضل خان اور عبدالجبار نے کاغذات واپس لے لیے،امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد عابد شیر علی بلا مقابلہ سینٹ کی نشست پر منتخب قرار پائے۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کومبارکبا د دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہان لیگ کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے، عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ،عوامی خدمت سے اپنا نام بنایا،عابد شیر علی بطور سینیٹر نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی ،عوامی خدمت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔