9مئی فسادات،بانی پی ٹی آئی سمیت 132رہنماﺅں کے نامECLمیں شامل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)9 مئی فسادات،سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ ،بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 132 رہنماﺅں کے نام ای سی ایل میں شامل،حکومت نے منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائیں ،9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ کیاگیا۔

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چودھری، شبلی فراز ،علی امین گنڈا پور،شہریارآفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ، کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر (ر) طاہر صادق، راجہ بشارت ،واثق قیوم عباسی کے نام شامل ہیں۔