تمام فیصلے مقامی مفاد کی بنیاد پر ہوں گے،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے تمام فیصلے مقامی مفاد کی بنیاد پر ہوں گے، صوبہ توانائی میں خود کفالت ،آمدن کے نئے ذرائع کی جانب بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا تیل و گیس کی دریافت سے روزگار، کاروبار ،صنعت کو فروغ ملے گا، قدرتی وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے، تمام فیصلے مقامی مفاد کی بنیاد پر ہوں گے،صوبائی حکومت توانائی منصوبوں پر معمول سے ہٹ کر کام کر رہی ہے، سرمایہ کاری ،صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔