پی ٹی آئی نے رویہ نہ بدلا تو پابندی لگانے کا سوچنا پڑےگا،رانا تنویر

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ ایسا ہی رہا تو پابندی لگانے کا سوچنا پڑےگا،بیانات آتے رہے تو پی ٹی آئی کا وجود ملک کےلئے مناسب نہیں ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں بغاوت کے مترادف ہیں،2014 کے دھرنوں سے ہی موقف تھا عمران خان ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، دھرنوں میں کوئی ایکشن ہوجاتا تو اب صورتحال مختلف ہوتی۔