پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کےساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں، عمران خان سمیت سب کو پتہ ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت کےساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں،پی ٹی آئی کے بھی اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلقات تھے مگر اگر کسی وجہ سے اختلاف آگیا ہے تو مطلب نہیں ان کےساتھ کھٹّی ہوگئی۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر ملک میں سیاست نہیں کی جاسکتی اور میرا خیال ہے اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں، یقیناً یہ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے، ہمیں اپنی جدوجہد بھی جاری رکھنی چاہیے۔
اسٹیبلشمنٹ کےساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست ممکن نہیں: بیرسٹر سیف

















