بیوروکریسی میں تبادلے، احسان بھٹہ سیکرٹری اوقاف تعینات

لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے فوری طور پر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق عمر لیاقت رندھاوا ، کیپٹن (ر) فرخ چیمہ اور ثقلین سلیم کو تبدیل کرکے انکی خدمات وزیراعلیٰ آفس پنجاب کے سپردکردی گئیں۔ چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی فیصل فرید کو چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل تعینات کردیا گیا جبکہ شاہزیب حسنین کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ بنا دیا گیا۔ ماہم آصف ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری، فرحان فاروق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن ، ایم ایس امیرایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ تعینات کردئیے گئے۔ وسیم حمید ایڈیشنل سیکرٹری (بہبود) ایس اینڈ جی اے ڈی، مدثر احمد شاہ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)کو ایس اینڈ جی اے ڈی کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ حیدر عباس کو ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق اور اقلیتی امور ، محمد اشرف ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرلز پنجاب،صفی اللہ خان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل،عدنان زاہد جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ایم ایس شمائلہ منظور ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی، احسان بھٹہ سیکرٹری اوقاف حکومت پنجاب تعینات کردیا گیا۔ سقراط امان رانا کو سیکرٹری سیکرٹری سیاحت کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔ مظفر خان سیکرٹری پنجاب، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، مدثر ریاض ملک کو سیکرٹری پنجاب حکومت یوتھ امور اور کھیل کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔ طاہر ظفر عباسی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر فشریز سلیم افضل سیکرٹری حکومت پنجاب، محکمہ آبی زراعت و ماہی پروری بنا دیا گیا۔