خودکش حملے کی دھمکی،امریکہ میں افغان شہری پر فرد جرم عائد


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں گرفتار افغان شہری پر خودکش حملے اور بم بنانے کی دھمکی دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی،30 سالہ داﺅد الکزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز میں مبینہ طور پر امریکیوں کو قتل کرنے اور طالبان سے وفاداری کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق ملزم بائیڈن انتظامیہ کے آپریشن ایلیز ویلکم پروگرام کے تحت امریکہ آیا،فورٹ ورتھ ممکنہ ہدف ہو سکتا تھا،عدالت نے ملزم کو ابتدائی پیشی تک حراست میں رکھنے کا حکم دےدیا،قصوروار ثابت ہونے پر 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس کے قریب نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات سے انکار کر دیا،29 سال کے رحمان نے ہسپتال کے بیڈ سے تمام الزامات کو مسترد کیا، بیان کے دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کیے رکھیں، واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج نے رحمان کو حراست میں رکھنے کا حکم دےدیا۔