چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پرکوئی کنفیوژن نہیں:دانیال چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر وضاحت کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا نوٹیفکیشن میں کوئی تاخیر ہوئی نہ ہی کوئی کنفیوژن ہے،تمام قانونی و آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں پھرنوٹیفکیشن جاری ہو گا اب وزیراعظم پاکستان آگئے ،جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا، کچھ سیاسی جماعتیں جان بوجھ کر معاملے کو پیچیدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔