ضمنی انتخابی نتائج کی شفافیت میں خلا،تشویشناک حد تک کم ٹرن آوٹ رہا،فافن رپورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ضمنی انتخابات کے نتائج کی شفافیت میں خلا ،تشویشناک حد تک کم ٹرن آوٹ،فافن نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق انتخابات مجموعی طور پر مناسب طریقے سے منظم ، انتظامات بہتر رہے،مبصرین نے 93فیصد پولنگ بوتھ پر پولنگ کو منظم و پرامن پایا،انتخابی مہم میں مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئیں،پابندیوں پر کمزور عملدر آمد مسلسل مسئلہ رہا،238 پولنگ سٹیشنوں کے قریب کم ازکم 465 سیاسی جماعتوں کے کیمپس دیکھے ، 184 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کی گئی۔
فافن نے کہا98 فیصد مشاہدہ بوتھوں میں بیلٹ باکس کے تمام 4 مطلوبہ سیل درست حالت میں پائے گئے، 96 فیصد بوتھوں میں سیکریسی سکرینیں درست طورپرنصب تھیں،اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسروں نے بیلٹ پیپر جاری کرنے کے درست طریقہ کار پر عمل کیا،29 فیصد بوتھوں پر پریذائیڈنگ افسروں نے پہلے سے بیلٹ پیپر پر دستخط کیے ، 28 فیصد بوتھوں پر بیلٹ پیپر پہلے سے مہرشدہ تھے، عمل غیر قانونی نہیں تاہم بیلٹ کے غلط استعمال کے خدشات بڑھاسکتے ہیں،خواتین، بزرگ شہریوں ،معذور ووٹرز کےلئے انتظامات غیر یکساں و ناکافی رہے۔
رپورٹ کے مطابق 6 پولنگ سٹیشنوں پرپریزائیڈنگ افسروں نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم نہیں کیا، 19 فیصد پولنگ سٹیشنوں پر فارم 45 کو باہر بھی آویزاں نہیں کیا گیا، 19 فیصد سٹیشنوں پر فارم46 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیا گیا، 43 فیصدپولنگ سٹیشنوں پر پریزائیڈنگ افسروں نے پولنگ ایجنٹس سے فارمز پر دستخط نہیں کرائے،مجموعی ٹرن آوٹ مردوں ،خواتین دونوں کےلئے 23 فیصد تک کم رہا، صرف ایک حلقے میں ٹرن آوٹ 50 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا،97 فیصد پولنگ ایجنٹس کا پولنگ عمل پراطمینان کا اظہارمثبت اشارہ ،مستقل میں انتخابی عمل مزید شفاف و قابل اعتماد بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے

















