پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6.35روپے لٹر تک کمی کاامکان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے اچھی خبر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6.35روپے لٹر تک کمی کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول3.75،ہائی سپیڈ ڈیزل6.10،لائٹ آئل 6.35،مٹی کے تیل کی قیمت میں73پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے،آئل انڈسٹری نے ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو ارسال کر دی،حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔