عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر


اسلام آباد(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے علیمہ خان نے موقف اختیار کیاعدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،ذمہ داروں کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔

علاوہ ازیںعلیمہ خان نے صوبائی محکمہ داخلہ ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھ کرعمران خان کی صحت ، حفاظت پر شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا4 نومبر کے بعد اہلخانہ کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،اہلخانہ ،وکلا کی فوری ملاقات کرائی جائے،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں،حالت و حراستی صورتحال پر وضاحت طلب کی جائے۔

خط میں علیمہ خان نے کہا پنجاب حکومت عمران خان کی خیریت پر فوری جواب دے،صحت ،حفاظت کی شفافیت یقینی بنائی جائے کیونکہ عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے۔