حکومت مستقبل میں براہ راست بجلی نہیں خریدے گی،اویس لغاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،نیٹ میٹرنگ نظام میں بہتری کی ضرورت ہے ،پاور سیکٹر عالمی معیار کے مطابق تکنیکی طور پر مضبوط نہیں،ایندھن کی قیمتوں ،روپے کی قدر میں کمی سے پاور سیکٹر کی کمر ٹوٹ گئی،مقابلہ جاتی توانائی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔

سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاپاور سیکٹر میں گورننس، شفافیت و مالی استحکام کے نئے اقدامات اٹھائے ، اصلاحات کا عمل جاری ہے، نتائج جلد سامنے آئیں گے، 28 اہم اصلاحات کی نشاندہی کر دی،حکومت مستقبل میں براہ راست بجلی نہیں خریدے گی،وزارت نے ریگولیٹری فیصلوں کے موثر جائزے کا عمل شروع کر دیا۔