کراچی: (بیورورپورٹ )آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ،ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا۔
پہلے مرحلے میں کراچی،لاہور،اسلام آباد میں 250مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا،مہنگے بیوٹی پارلرز،مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا،پینٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی،مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کردیا

















