نفرت دفن ،پی ٹی آئی نے عمران کے نام پر ووٹ مانگا مگرنہیں ملا،عظمیٰ بخاری

لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا ، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا مگرنہیں ملا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب کے ضمنی الیکشن میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہوئی، لوگوں نے پی ٹی آئی کوچٹاجواب دیا، رونے والوں کے مقدر میں پہلے بھی رونا لکھا تھا اب بھی رونا لکھا ہے ،لوگوں نے مریم نوازکی خدمت کو ووٹ دیا ،صاف ستھرا پنجاب، فری ادویات اور اپنا گھر اپنی چھت جیسے منصوبوں کو ووٹ ملا،کے پی میں بھی لوگوں نے ووٹ کی طاقت سے نفرت کو دفن کر دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کسی ضمنی انتخاب والے حلقے میں نہیں گئیں جو کام مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں کردئیے وہ لوگ 17سال میں نہیں کرسکے،لاہور میں الیکشن ہارنے کے بعد یاد آیا انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی، تمام صوبوں میں تعلیم، صحت،ایگریکلچر کا موازنہ ہونا چاہیے۔