مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر تشویش،بھارت احتساب یقینی بنائے،اقوام متحدہ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)اقوام متحدہ نے پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
یواین انسانی حقوق کے ماہرین نے کہاپہلگام حملے کی مذمت ، متاثرین، خاندانوں ،حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، تمام حکومتوں کو دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے،پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں وسیع آپریشن شروع کیے ،صحافیوں ،انسانی حقوق کے محافظوں سمیت تقریباً 2800 افراد کو حراست میں لیکرمبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وکلا ،خاندان کے افراد تک رسائی بھی نہیں دی گئی۔
اقوام متحدہ نے کہا گرفتاریوں، نظربندیوں، دوران حراست مشتبہ اموات، تشدد و دیگر ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، کشمیری ، مسلم کمیونٹیز کےساتھ امتیازی سلوک قابل مذمت ہے، کمیونی کیشن بلیک آوٹ ،آزادی صحافت پر پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہیں،کشمیری طلبہ کو ہراساں ،مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز تقاریر و تشدد کےلئے اکسایا گیا، 8 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کیے گئے،بغیر کسی الزام مسلم خاندانوں کے گھر گرائے گئے،مسلمانوں ،روہنگیا پناہ گزینوں کو خطرناک حالات میں جبری طور پر واپس بھیجا گیا، بھارت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آزادانہ طور پر تحقیقات کرے اور احتساب کو یقینی بنائے،بھارت ،پاکستان مقبوضہ کشمیر کے طویل تنازع کو پرامن طریقے سے حل کریں۔


















