IMFنے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات تھمادئیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاپھر ڈومور، پاکستان کو بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات تھماد ئیے۔

جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آنےوالی مزید تفصیلات میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان کی نشان دہی کردی،رپورٹ کے مطابق کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ،مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ، مراعات ختم کی جائیں۔

عالمی مالیاتی ادارے نے نشاندہی کی پاکستان میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی اصل تعداد سرکاری تخمینوں سے انتہائی کم ہے،5سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10فیصد تک محدود رہی،آئی ایم ایف کے مطابق رعایتی ایس آر اوز کے بے تحاشا اجرا نے ٹیکس نظام مزید پیچیدہ بنا دیا ، 2024 میں ایسے 168 ایس آر اوز جاری کئے گئے،غیر رسمی معیشت کے پھیلاو نے بھی قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچایا ۔

آئی ایم ایف نے کہا ایف بی آر میں موثر احتساب کا فقدان، بدعنوانی کے راستے کھلے ہیں، کرپشن مقدمات میں قانونی کارروائی نہ ہونے کے برابر ،ریفنڈ نظام میں اندرونی کنٹرول و شفافیت کمزور ہے،معیشت کو دستاویزی بنانا انتہائی ضروری ہے، تمام کاروباری شعبوں کی مکمل رجسٹریشن ، جعلی رسیدوں کی روک تھام ،ڈیٹا کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنا ہوگی اور طویل مدتی ٹیکس پالیسی وضع کی جائے۔