سعودی ایکزم ، پاک ایکزم کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ریاض:(کامرس رپورٹر)سعودی ایکزم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاوس ایکسیلینسی انجینئر سعد اے، الخلب کی دعوت پر شہباز ایچ سید، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک ایکزم اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے طور پر سعودی ایکزم کے زیرِ اہتمامگلوبل پارٹنرز فورم 2025 میں شرکت کےلئے ریاض پہنچے،اس موقع پر سعودی ایکزم اور پاک ایکزم کے درمیان مفاہمتی کی یادداشت پر دستخط کیے گئے،جس کے ذریعے دونوں اداروں کے مابین تعاون کی راہ ہموار ہو گئی،مفاہمتی یادداشت کا مقصد ایک ایسے فریم ورک کا قیام ہے جو دونوں ایکزم اداروں کے اپنے اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کےلئے مشترکہ کوششوں کو تقویت دے جس میں کریڈٹ فسیلٹیز، ٹریڈ کریڈٹ انشورنس،نالج شیئرنگ، مالی ضمانتیں، تربیتی پروگرام،ایونٹس، ورکشاپس اور دیگر مواقع کے امکانات کا جائزہ شامل ہے۔
شہباز ایچ سید صدر و سی ای او پاک ایکزم نے گلوبل پارٹنرز فورم 2025 کی کامیابی پرہاوس ایکسی لینسی انجینئر سعد اے الخلب کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا سعودی ایکزم کے اپنے سابق ساتھیوں کے درمیان واپس آنااور ان کے سامنے اپنے وطن پاکستان کی نمائندگی کرنا بے حد اعزاز کی بات ہے،مفاہمتی یادداشت پاک ایکزم کی بین الاقوامی موجودگی اور تعاون کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم قدم ہے اور سعودی ایکزم کا ہمارے ساتھ ہوناہمارے سفر کو اور بھی آسان بنا دے گا،اس موقع پر ڈسکشن پینل بھی ہوا جس میں شہباز ایچ سید نے سروس پر مبنی دنیا میں ایکسپورٹ گلوبل ساوتھ پر تفصیلی گفتگو کی۔



















