لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو بڑا ریلیف،انٹرپول نے 2سال سے جاری تحقیقات بند کردیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مونس الٰہی کےخلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی درخواست کرتے ہوئے کہا تھاپی ٹی آئی رہنما قتل، فراڈ، اختیارات کے غلط استعمال پرمطلوب ہیں۔
ذرائع کے مطابق انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا، مونس الٰہی کیخلاف مبینہ غلط کاموں کے شواہد نہ مل سکے، بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی اب انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں۔
وکیل نے کہا مونس الٰہی کو کلین چٹ ملنا انصاف کی فتح ہے، پاکستانی حکام نے کیسز بنا کر پریشان کیا،مونس الٰہی اصول پرقائم اور بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہیں گے۔
مونس الٰہی کو بڑا ریلیف، انٹرپول نے تحقیقات بند کر دیں

















