اسلام آباد:(بیورورپورٹ)25،2024 میں سب سے زیادہ ٹیکس بینکوں نے جمع کرایا، وزیرخزانہ نے تفصیلات سینٹ میں پیش کردیں۔
وزیر خزانہ نے کہا بینکوں نے 1127 ارب کاٹیکس اداکیا، پٹرولیم شعبے سے 1121ارب ،پاور سیکٹر سے 858 ارب ٹیکس ملا، ہول سیلرز 693 ،تنخواہ دار طبقے نے 498 ارب ٹیکس جمع کرایا، حکومت نے سال 25-2024 میں 11ہزار 747 ارب ٹیکس جمع کیا، 5794 ارب انکم اور 3901 ارب سیلز ٹیکس جمع ہوا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 767 ،کسٹمز ڈیوٹی 1285 ارب جمع ہوئی۔
2024-25 میں سب سے زیادہ ٹیکس بینکوں نے جمع کرایا، وزیرخزانہ

















