ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار شروع،بڑا ذخیرہ سسٹم میں شامل
حیدرآباد ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملکی وسائل سے تیل کی پیداوار شروع ،حیدرآباد میں پساکھی کنویں سے بڑا ذخیرہ سسٹم میں شامل ہوگیا،او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت کنوئیں سے یومیہ 1100 بیرل تیل نکل رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق کنویں سے 2184 میٹرگہرائی پر تیل کی دریافت ہوئی تھی، او جی ڈی سی ایل نے اہم معلومات سے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا،دوسری جانب حب پاورپاکستان کے سمندر میں تیل وگیس تلاش کرے گی، حب پاور نے او جی ڈی سی ایل کےساتھ ملکر 4 بلاکس میں ایکسپلوریشن رائٹس حاصل کئے ،کیٹی بندر،بن قاسم ساﺅتھ اور ضرار آف شور بلاکس میں 20،20فیصد رائٹس ملے۔
دوسری جانب ملک میں ڈیزل کی قلت پرپٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اوگرا کو خط لکھ دیا،ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے خط میں کہا قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے بعد ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ،تیل کمپنیاں ڈیزل کے آرڈر بار بار منسوخ کر رہی ہیں، کمپنیوں کا مقررہ کوٹہ ڈیزل کی ضروریات پوری کرنے کےلئے ناکافی ہے،چیئرمین اوگرا ،وزارت پٹرولیم معاملے کا نوٹس لیں اور تیل کمپنیوں کو ڈیزل کی مطلوبہ مقدار فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔

















