وزیراعلیٰ کے پی نے ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا
پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کےلئے انکوائری کمیشن قائم کردیا
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرےگا،سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صوبے کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کےلئے پالیسی بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہااسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے عمران،بشریٰ سے جیل میں ناروا سلوک ہورہا ہے،4.5کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں،تمام اقدامات ،اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کریں گے، صوبائی حکومت کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی۔

















