عمر ایوب ،زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، وقاص اکرم کے وارنٹ


اسلام آباد،پشاور: (بیورورپورٹ) شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری ،خصوصی عدالت نے عمر ایوب ،زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دےدیا۔

خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف 26 نومبر کے احتجاج مقدمات پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی،دوران سماعت عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پی ٹی آئی رہنماوں عمر ایوب، زرتاج گل کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا،عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی دونوں رہنماوں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کےلئے طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیںپشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔