پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل خان انتقال کر گئے
ملاکنڈ :(نمائندہ مشرق) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر لعل خان انتقال کر گئے
لعل خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ ، انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاخیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کےلئے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

















