اسلام آباد: (بیورورپورٹ) خصوصی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں و دیگر کےخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس پر سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ ، عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔
احتجاج کیس: علیمہ، عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

















