موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی حکومتی آمدن اخراجات سے زائد،تفصیلات جاری کردی گئیں ۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق 1338 ،صوبوں نے 781 ارب سرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا،3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب سے زائد سود کی ادائیگی کی گئی۔
صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب ،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ سٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب منافع سے ہوا،3ماہ میں پٹرولیم لیوی 30 فیصد اضافے سے 371 ارب وصول کی گئی،مجموعی ریونیو 6 فیصد بڑھ کر 6199 ارب سے زائد رہا،مالی سال کی پہلی سہ ماہی 119 ارب کی سبسڈی دی گئی۔

















