مہنگی بجلی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش کی بنیادی وجہ ہے: اپٹما

لاہور (نعےم جاوےد) پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت کے یونٹس بند ہونے کی بنیادی وجوہات پہلی وجہ یہ ہے کہ انڈسٹری کو انتہائی مہنگی بجلی کا سامنا ہے، خاص طور پر صنعتی سیکٹر کو حدود سے زیادہ فی یونٹ نرخ ادا کرنے پڑرہے ہیں۔ اپٹما کے مطابق ملوں کو بجلی کے 38 سے 40 روپے فی کلوواٹ گھنٹہ کی شرح سے فراہم کی جا رہی ہے جبکہ منافع بخش پیداوار کی حد تقریباً 26 روپے فی یونٹ بتائی گئی ہے۔ اس نے صنعت کی مسابقت کو بری طرح متاثر کیا، خاص طور پر جب دوسرے مقابل ممالک کم لاگت پر پیداوار کر رہے ہیں۔دوسری وجہ ٹیکس، شرحِ سود، خام مال کی قیمتیں اور حکومت کی پالیسیوں میں مسابقت کی کمی ہے۔ مثال کے طور پر، مقامی صنعتکاروں کو ملکی ان پٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ درآمد کردہ خام مواد کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جس نے مقامی پیداوار کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسکے نتیجے میں کیش فلو کا بحران پیدا ہوا، قرضے مہنگے ہوئے اور ملیں کم چلنے لگیں۔تیسری وجہ عالمی منڈیوں میں مقابلے کا دباوہے اور خام مال کی فراہمی میں مشکلات سامنے آئی ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں کمی، گِننگ یونٹس کی بندش اور خام مال کی غیر یقینی دستیابی نے ملوں کو مزید دباو¿ میں ڈال دیا ہے۔ اسکے علاوہ ماحولیاتی اور موسمیاتی عوامل نے بھی اثر ڈالا، جیسے برسات کے باعث کپاس کی کوالٹی متاثر ہونا۔ان تمام عوامل نے ملوث کی معاشی حالت کو کمزور کر دیا ہے، اس لئے پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کی بڑی تعداد بند ہوئی یا جزوی طور پر بند ہو گئی۔