لاہور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماوں نے پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہر بڑا ترقیاتی منصوبہ چھوٹے شہروں سے شروع کیا جا رہا ہے، پنجاب میں کاروبار کا بہترین پوٹینشل موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کریگی، صوبے میں امن کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز پنجاب کے پسماندہ علاقے بھی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

















