سعودی عرب کا پاکستان کےلئے ایک ارب ڈالر آئل فیسیلٹی کا اعلان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم ، 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا،وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب کے مساوی ہوگی،حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، 2 ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے،سعودی عرب ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، پاکستانی کرنسی میں سہولت 28 ارب 37 کروڑ روپے ماہانہ ہے،وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں، سعودی عرب فنڈز کی ادائیگی ہر سال رول اوور کرتا ،قرض کی مد میں سعودی ڈیپازٹس 1450 ارب کے مساوی ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو قرض بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کر رکھا ہے۔