راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی ،ممکنہ تباہ کن حملہ ناکام بناکر3خوراج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 24 اکتوبر کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا،قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی بھارتی حمایت یافتہ خوارج گروہ فتنہ الخوارج شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں گاڑی کو خودکش حملے کےلئے تیار کر رہے ہیں،بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاانتہائی مہارت سے کی گئی کارروائی میں خودکش حملے کیلئے تیار کی گئی گاڑی تباہ ،بھارتی حمایت یافتہ 3خوارج کو انجام تک پہنچادیا،ناسور کے خاتمے کیلئے انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
وزیرستان،تباہ کن حملہ ناکام،3خوراج ہلاک،خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی تباہ



















