پاک ترکیہ فیری سروس کے آغاز پر غور شروع
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک ترکیہ فیری سروس کے آغاز پر غور شروع کردیا گیا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی ،جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاگوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے،ترک وزیر نے پاکستان کےساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،جنید انوار چودھری نے کہا فیری سروس سے پاک ترک تجارت ، سیاحت کو فروغ ملے گا،پاکستان آئندہ 3 ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرےگا۔

















