پاکستان ریلوے، 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ میں افسر و ملازمین ملوث

لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈی جی ویجی لینس نے ریلوے لاہور اور مغلپورہ میں 10 کروڑ رشوت لیکر 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ کی ابتدائی انکوائری مرتب کرلی، افسران و ملازمین ملوث کے ملوث ہونے کا انکشاف، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی جی ویجی لینس کی طرف سے چیئرمین ریلویز کو ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی سفارش کردی گئی جبکہ مزید تحقیقات کیلئے ایس پی لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس کی سربراہی میں ویجی لینس اور سپیشل برانچ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ویجی لینس ، ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ریلوے میں بوگس الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایت پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزارت ریلویز کو ارسال کردی جس میں محکمہ ریلوے لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس میں تقریباً 10 کروڑ روپے رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ہونے کا انکشاف ہواتھا جس پر ڈی جی ویجی لینس کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اس انکوائری میں لاہور اور ورکشاپس ڈویڑن کے سابقہ اور موجودہ سٹیٹ انسپکٹرز، اے آئی او ڈبلیو، ریلوے ہیڈکوارٹرز کے دیگر افسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کے ٹھوس امکانات۔ اسکے علاوہ چند روز قبل بوگس الاٹمنٹ گینگ کے سرغنہ ریلوے ملازم عادل شہزاد UDC ورکشاپس ڈویژن کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں جعلسازی اور دھوکہ دہی سے اپنے نام کوٹھی الاٹ کروانے پر مقدمہ بھی درج کیا گیاہے۔ ملزم عادل نے سگنل شاپ کالونی میں ریلوے کی کوٹھی نمبر 260-B اپنے ہی نام پر XEN ہیڈکوارٹرز کے بوگس لیٹر کے ذریعے الاٹ کروا رکھی تھی اور کوٹھی کے سرونٹ کوارٹرز پرائیویٹ لوگوں کو غیر قانونی طور پر گروی پر دے رکھے تھے ڈی جی ویجی لینس نے چیئرمین ریلویز کو اس غیر قانونی اقدام میں ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف انکوئری کرکے انکے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی سفارش بھی کردی ہے اس معاملہ کی مزید تحقیقات کیلئے ایس پی لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس کی سربراہی میں ویجی لینس اور سپیشل برانچ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو اس معاملہ کی ہر پہلو سے چھان بین کرکے انکوائری کو حتمی شکل دیکر اس غیر قانونی عمل میں ملوث افسران اور ملازمین کا پول کھولےگی ابتدائی انکوائری میں لاہور، مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن اور ہیڈ کوارٹرز آفس میں ریلوے کوارٹرز کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا حیران کن اور وسیع پیمانے پر گھپلے کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت سٹیٹ انسپکٹرز اور کلیریکل سٹاف کے ایک مربوط گروہ نے انتہائی چالاکی سے بوگس اور غیر قانونی فعل کا ارتکاب کیا ہے اور اسکے علاو تقریباً 10 کروڑ روپے کی بھاری رقم لی گئی ہے۔ ریلوے کے 200 سے زائد کوارٹرز کو غیر قانونی اور جعلسازی کے تحت جعلی لیٹرز کے ذریعے الاٹ کیا اس غیر قانونی فعل کو سرانجام دینے کیلئے مجاز افسرانکے سکین شدہ دستخط کو حاصل کرکے جعلی الاٹمنٹ نوٹس اور G.10 جاری کئے گئے جن کو ”آف دی ریکارڈ“بنایا جاتا رہا کہ اس منظم جعلسازی اور بوگس الاٹمنٹ کے نتیجے میں ایماندار اور مستحق ملازمین کو انکی جائز رہائش جیسے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ شواہد کے مطابق ملازمین اس مجرمانہ عمل میں بطور سہولت کار یا براہ راست ملوث ہیں ۔