لاہور: (سپورٹس رپورٹر)افغانستان بھی بھارت کےڈگر پر،پاکستان میں سہ فریقی سیریز سے دستبردار،زمبابوے کی ٹیم کو شامل کرلیا گیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونےوالی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔
دوسری جانب زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی کی دعوت قبول کرلی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان، زمبابوے ،سری لنکا کے درمیان ٹی20 تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی،سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی ،لاہور میں کھیلی جائے گی،پاکستان ،زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،سری لنکا ،زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے،لاہور کا قذافی سٹیڈیم 5میچز کی میزبانی کرے گا۔
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر ،سہ فریقی سیریز سے دستبردار،زمبابوے شامل



















