پاک ،ترکیہ سرکاری کمپنیز میں تیل و گیس کی تلاش کا معاہدہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ترکیہ کی سرکاری کمپنیز میں تیل و گیس تلاش کرنے کا معاہدہ ہوگیا، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے شیئر ہولڈرز کو خط لکھ کرآگاہ کردیا۔

خط میں کہا گیا پی پی ایل نے ترکش پٹرولیم کو آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ فروخت کردی، معاہدے کے تحت انڈس سی بلاک میں ٹرکش پٹرولیم کو 25 فیصد حصہ دیا گیا ،پاک ترکیہ سٹرٹیجک آف شور معاہدے کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے پورا تعاون کیا،معاہدے سے توانائی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی،انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کا بھی 20 ،20 فیصد حصہ ہے۔