کراچی:(بیورورپورٹ)سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کےلئے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کےلئے درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل نے موقف دیا عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرمملکت رہے ہیں،تاحیات سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیرا وائز جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کیلئے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

















