دبئی (مشرق نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا، فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ دبئی سٹیڈیم میں گرین شرٹس آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہو گا۔
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی، پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں جبکہ میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 20 اور بنگلہ دیش نے 5 جیتے ہیں۔
دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز جارحانہ مزاج ہیں، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی ہم تیار ہیں، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں سو فیصد پرفارم کروں۔
ایشیا کپ کا فائنل پاکستان کھیلے گا یا بنگلہ دیش؟ فیصلہ آج



















