ایف بی آر کی اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاری کرلی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے سوال کے جواب میں کہاایف بی آر فیصلے کو دیکھے گا اور جائزہ لےکر کوئی بات کی جاسکے گی۔

ادھر ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔