سیلاب سے سندھ کے بیراجوں پر دباو، کچا ڈوب گیا


لاہور، ملتان، سکھر: (نمائندگان)سیلاب سے سندھ کے بیراجوں پر دباو، کچا ڈوب گیا،کئی دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔

ادھر پنجاب کے کئی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے لگا لیکن کچھ علاقوں میں اب تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے ،متاثرین نقصانات کے ازالے کےلئے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں مزید 3 دن توسیع کر دی گئی،فیصلہ سیلاب ایمرجنسی و بحالی کام کے پیش نظر کیا گیا،سیلاب متاثرہ علاقوں میںمچھروں کی بہتات سے ملیریا،گیسٹروسمیت دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑے،احمد پور شرقیہ کے 15 سے زائد موضع جات میں میڈیکل کیمپ موجود نہیں۔