لاہور،دبئی:(سپورٹس رپورٹر،مشرق نیوز)پاکستان سرخرو، کرکٹ کی فتح،اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی،پی سی بی کے دوٹو ک موقف کی جیت،سارا دن گومگو کی صورتحال کے بعد مفاہمت،پاکستان ،یواے ای کا میچ ایک گھنٹہ لیٹ کرنا پڑا۔
پاک بھارت میچ کے دوران متنازع کردار ادا کرنے والے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کامطالبہ تسلیم نہ ہونے پرپی سی بی نے آئی سی سی کو دوبار خط لکھ کرواضح کیا اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کریں گے،مطالبے پر آئی سی سی کوہنگامی اجلاس بلانا پڑا،معاملے پر سار ا دن ڈیڈ لاک رہا،قومی کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم جانے کی بجائے ہوٹل میں ہی رہنے کاحکم دیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کےلئے رمیز راجہ ،نجم سیٹھی کو طلب کیا، گومگو کی صورتحال کے دوران پاکستان ،یواے ای میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھاناپڑا۔
شام گئے پی سی بی،آئی سی سی کے درمیان معاملات طے پا نے کے بعد بے یقینی ختم ہوگئی،پی سی بی کے موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے معاملے پر نظرثانی کی گئی اورفریقین کے درمیان مفاہمت طے پائی،متنازع ریفری پر اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی،اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعہ کو مس کمیونی کیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی،آئی سی سی پاک بھارت میچ کے دوران بے ضابطگیوں کی انکوائری بھی کرائے گا،بعدازاں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
دریں اثناچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا14 ستمبر کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، آئی سی سی سے انکوائری کی درخواست کی تھی، اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ، کرکٹ ،سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں،بائیکاٹ پر جانا بڑا فیصلہ تھا، معاملے پر وزیراعظم سے بھی رابطہ رہا، سب کی سپورٹ حاصل تھی،پاکستان کو عزت ملی ،امید ہے آئندہ کرکٹ پر فوکس کریں گے ،سیاست پر نہیں۔
محسن نقوی نے کہا امید ہے ٹیم آگے اچھا پرفارم کر کے دکھائے گی، قوم کو کہوں گا ٹورنامنٹ کے آخر تک سپورٹ کریں، خامیاں ہوں گی تو دور کیا جائےگا، سلیکٹرز پینل پر نظر ثانی کریں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا پی سی بی کا موقف یہی رہاسپورٹس میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، جب میں چیئرمین تھا تب بھی یہی موقف تھا ،سپورٹس مین سپرٹ کا اظہار کیا۔
رمیز راجہ نے کہا مشکل صورتحال بنی رہی،پاکستان کی فتح ہے، کرکٹ ٹیم نے کہانی آگے لےکر جانی ہے، فیلڈ میں بتائیں کتنی عظیم قوم ہیں، معافی سامنے آگئی بہت اچھی بات ہے، انکوائری ہوگی ، سب کی توجہ کرکٹ پر ہونی چاہیے، پائی کرافٹ بھارتیوں کے فیورٹ ہیں، 90باربھارت کےخلاف میچ میں ریفری رہے ۔
پاکستان سرخرو، کرکٹ کی فتح،اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی



















