وسائل کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف کر رہے ہیں: مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میںگندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ،پنجاب میں گندم کے سٹاک کو ڈکلیئر کرنے کیلئے 3دن کی مہلت دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ نے 3 دن کے بعد گندم غیر قانونی طور پر سٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم د یدیا، اجلاس میں گندم کا سٹاک شو کرنے والوں کےخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے کہا حکومت کو عوام کے مفادات کے تحفظ کےلئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہو گا،گند م کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،گندم سٹاک کرنے والے رضاکارانہ طور پر ڈکلیئر کر یں ورنہ کارروائی ہو گی، سیلاب کی وجہ سے صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،تمام ممکنہ وسائل استعمال کرکے گندم کے غیرقانونی سٹاک کی نشاندہی کی جائے،وزیراعلیٰ نے صوبہ میں گندم کی سٹاک کی درست طورپر نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے گندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کےلئے ضروری اقدامات کا حکم ، پیرا کو صوبہ بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے ہر دکان پر سرکاری نرخنامہ نمایاں طور پرآویزاں کرنے کا حکم دیا اورخلاف ورزی پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ،خانیوال میں سیلاب سے گندم ضائع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، سیلاب کے دوران گندم کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل نہ کرنے پرڈی جی فوڈڈیپارٹمنٹ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا،سیلاب سے گندم کے ضیاع پرخانیوال کے ڈی ایف سی سمیت تمام عملہ معطل کر دیا گیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا صوبے کے وسائل کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف کررہے ہیں، صوبے میں تاریخی اور بے مثال ریسکیو ، ریلیف اور انخلا آپریشن جاری ہے، پنجاب میں تینوں دریاو¿ں میں سیلاب کی تاریخی اور غیر معمولی صورتحال رہی ہے، سیلاب کی روز بدلتی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کا میکنزم تیار کرلیا، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر حکام خود فیلڈ میں موجود ہیں،ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کےلئے6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے ، جلالپورپیروالا اور رحیم یار خان کے سیلاب زدگان کےلئے5000ٹینٹ ، 400 لائف جیکٹ اور400 لائف رینگ بھی بھیجے جارہے ہیں، 1000 ٹینٹ فوری طور پر راجن پور روانہ کیے گئے ہیں۔