فیلڈ مارشل کی ملازمت مدت کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا،رانا ثنا

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے فیلڈ مارشل کی 2027میں مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج ، راوی خشک ہوچکے تھے اب بہت پانی آیا، حکومتی ٹیم ورک سے جانی نقصان کم ہوا، لاکھوں افراد کو بچایا گیا ،حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا،ملک میںسول وار کی کوشش ہورہی ہے، 9مئی پھر24،26تاریخ کو کوشش کی گئی۔

مشیر وزیراعظم نے کہا سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ،کوئی بھی دھڑا ہو سختی سے روکنا چاہیے،کسی زمانے میں آرمی چیف کی مدت 4 سال ہوتی تھی پھر 3سال ہوگئی اب آرمی چیف کی مدت 5 سال ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت 2027میں پوری ہوگی پھرایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، عاصم منیر نے 78سال میں قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ۔