5دوست ممالک سے 29ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے رواں مالی سال 5دوست ممالک سے 29ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ لگالیا۔

سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت یو اے ای، کویت، سعودی عرب، قطر اور آذربائیجان سے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی توقع ہے،سرمایہ کاری توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں ہوگی۔

حکام کے مطابق سرمایہ کاری سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، نئے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، معاشی استحکام آئے گا، نئے منصوبے شروع ہوں گے ۔