آبی گزرگاہوں پر ہوٹل، مکان بنائے گئے، خود احتسابی کا وقت ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا آبی گزرگاہوں پر ہوٹل اور مکان بنائے گئے، خود احتسابی کا وقت ہے،قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ تجاوزات ہیں، آبی گزرگاہوں کے راستے میں تعمیرات سے زیادہ نقصانات ہوئے، تعمیرات سے پانی آبادیوں میں داخل ہوا، میرے ضلع میں برساتی نالوں نے تباہی مچا دی، لوگوں نے نالوں کی زمین پر گھر بنائے ہوئے ہیں، دریاوں کی زمینوں پر ہاوسنگ سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں، سب کوپتہ ہے یہ کون لوگ ہیں جو اپرہاوس میں پہنچے ہوئے ہیں، ہرسال سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈیم قومی ایشوز پو اختلاف نہیں ہونا چاہیے،خواجہ آصف نے کہا علی خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ڈیم ڈکٹیٹرز کے دور میں بنائے گئے، یہ قومی آفت ہے، سیاست نہیں کرنی چاہیے، نئے ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگ جائیں گے، چھوٹے ڈیم بنائیں جو جلدی بن جائیں، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم بنانا ہوں گے،ملک میں بلدیاتی ادارے بےدست و پا ہیں، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہوگا، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں، لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانا ہوگا جو نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کر سکے،وزیر دفاع نے کہا یہ قدرتی آفت نہیں، انسانوں کی بنائی ہوئی آفت ہے، جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم ہونا چاہیے، بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر حفاظت کریں گے۔