بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا،صورتحال انتہائی سنگین، اونچے درجے کے سیلاب کا نیا الرٹ

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، قصور، ملتان، سیالکوٹ، جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر، چشتیاں، ساہیوال (خبرنگار+ بیورو رپورٹ) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے جانے کے باعث دریائے ستلج ، چناب میں پانی کے بہاو¿ میں پھر اضافہ ہونے لگا ،پی ڈی ایم اے نے ہیڈ تریموں، ہریکے پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی، پنجاب میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی،ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر انڈس واٹر کمیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط طریقے سے پاکستان کو اطلاع دی، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو اطلاع دی ستلج ہریکے اور فیروزوالہ کے علاقے میں سیلاب آئے گا،ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے سیلابی ریلے سے صبح 8 بجے آگاہ کیا، بھارت کی جانب سے سیلاب سے متعلق ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور پر اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے،دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا، جن میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن ،وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ شامل ہیں،پنجاب کے دریاو¿ں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے صوبے میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہزاروں بستیاں ڈوب گئیں جبکہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے،ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ، پانی کا بہاو¿ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ،دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بھی پانی کی آمد میں اضا فہ ہوا مگر صورتحال معمول پر ، دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کی سطح کم ہونے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے،محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیئے ہیں جس سے دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پاکستان پہنچے گا،دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر پانی کے بہاو¿ میں کمی کا سلسلہ جاری ، اب بہاو¿ ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک پر آ گیا مگر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، شاہدرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 67 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام سے ڈیٹا موصول نہ ہو سکا، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، بہاو¿ ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا،سیلاب نے مکانات، بستیاں اور سکولوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، کئی علاقوں میں پانی کی سطح کئی فٹ تک بڑھ چکی ، متاثرین اپنے گھروں کو چھوڑ کر سڑکوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں اور کئی مقامات پر رابطے منقطع ہو چکے ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے تریموں ہیڈورکس پر 9 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچنے کا امکان ہے، سدھنائی کے مقام پرخطرہ بڑھا تو ہمیں شگاف ڈالنا پڑے گا، ہیڈ محمد والا پر 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچے گا، ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر بھی شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے، بھارت نے سلال ڈیم سے متعلق آفیشل معلومات نہیں دیں، سلال ڈیم ہیڈ مرالہ سے 78 کلو میٹر دور ہے، ابھی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ہیڈمرالہ پر کتنا پانی آئے گا، پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ کر دیا،پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2200 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے، دریاو¿ں میں سلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 23 لاکھ 83 ہزار لوگ متاثر ہوئے،سیلاب میں پھنس جانے والے 9 لاکھ 18 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس ، متاثر ہونے والے اضلاع میں 386 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ،مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کےلئے 333 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں، متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 6 لاکھ 9 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا، حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 35 شہری جاں بحق ہوئے،اسلام آباد،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیکٹر جی الیون میں سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں،بارش کے باعث بنی گالہ، سری نگر ہائی وے پربھی پانی آگیا، جی ایٹ مرکز میں بھی گاڑیاں ڈوب گئیں، اسلام آباد کے علاقے سید پور40 ملی میٹر، گولڑہ میں 66 راولپنڈی میں شمس آباد کے مقام پر 25، پیرو دھائی35 ،نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، نالہ لئی کے اطراف اہائی الرٹ جاری کردیا گیا، پانی کی سطح بلند ہونے پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے،ضلعی حکام کے مطابقکٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کے قریب آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسکیو 1122 نالہ لئی کے قریب اہم مقامات پر تعینات ہیں۔