لاہور ( اپنے رپورٹر سے )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں کا دریائے ستلج کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دور، وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں بھی دورے میں ہمراہ ملک احمد خاں کا تتارا کامل میں عوامی خدمت کمیٹی کے قائم کردہ ریلیف کیمپ کا دورہ سپیکر ملک احمد خاں نے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا۔ ملک محمد احمد خاں نے متاثرین کے انخلاءاور امدادی کارروائیوں کو چیک کیا۔ سپیکر ملک احمد خاں نے متاثرین کو فراہم سہولیات کا معائنہ کیا۔ضلعی انتظامیہ نے سپیکر ملک احمد خاں اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او اور دیگر افسران بھی موقع پر موجودسپیکر ملک احمد خاں کا سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ، انہوں نے کہا کہ بدترین سیلابی صورتحال میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سپیکر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج، ریسکیو اور پولیس کا کردار قابل تحسین ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سینئر صحافی اور سی پی این ای کے سابق جنرل سیکرٹری عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا کہ عامر محمود ایک بااصول، باکردار اور پروفیشنل صحافی تھے جنہوں نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کے حقوق کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملک احمد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
بدترین سیلابی صورتحال میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی

















