لاہور (اپنے رپورٹر سے)”عام آدمی کےلئے خاص سواری “وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوش رنگ لے آئی ،شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ پر پاکستان روانہ ہو گئیں،پنجاب کے شہریوں کےلئے 100 مزید الیکٹرک بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی ،وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا پنجاب کے ہر ضلع میں دسمبر تک جدید ترین الیکٹرک بسیں چل رہی ہوں گی،جدید ترین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا،مسافروں کی سہولت کےلئے بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام موجود ہوگا ، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاو¿ کےلئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی لگایا گیا ہے،مریم نواز شریف نے کہا مسافروں کےلئے آرام دہ بسیں جلد ہر ضلع میں موجود ہوں گی۔
پنجاب کےلئے مزید 100 الیکٹرک بسیں چین سے روانہ،کرایہ صرف20ر وپے ہو گا:مریم نواز

















