اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف مارشل نے ملاقات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر کاری ضرب لگائی، وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی،اہم ملاقات میں وزیراعظم نے وطن عزیز کے دفاع کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا،پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کے حفاظت کےلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں، معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی،ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،مزید بر آں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کسٹمز کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور فیس لیس کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے، کسٹمز کے نظام کی بہتری اور جدت کا مقصد برآمدات اور درآمدات سے منسلک کاروباری حضرات کو سہولت بہم پہنچانے کے ساتھ ملکی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹمز کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو فیس لیس کرنے پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کو کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ میں کیے جانے والے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹم بھی جلد فعال ہو جائے گا،اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کسٹم میں جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو شناخت کے بغیر فیس لیس کرنے کےلئے تمام ضروری اقدامات پر کام جاری ہے، کسٹم کی سکینرز کے ذریعے جانچ پڑتال میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے کسٹم کلیرنس میں درکار وقت کم سے کم ہوتا جا رہا ہے،حکومت کی سمگلنگ کےخلاف موثر کارروائیوں سے اشیاءکی غیر قانونی ترسیل میں کمی اور اشیاءکی باقاعدہ قانونی نظام کے تحت کسٹم کلیئرنس کی تعداد میں اضافہ ہوا ،وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کسٹمز کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور فیس لیس کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے، کسٹمز کے نظام کی بہتری اور جدت کا مقصد برآمدات اور درآمدات سے منسلک کاروباری حضرات کو سہولت بہم پہنچانے کےساتھ ملکی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے،کسٹمز جانچ پڑتال اور تخمینہ کےلئے انتظامی کارروائیوں میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے، کسٹمز نظام کی اصلاحات کے موثر نفاذ کےلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، معاشی اور تجارتی اصلاحات کے ذریعے کاروبار اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسٹمز نظام کی اصلاحات میں بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی قابل عمل اور بہترین حکمت عملی سے ہر ممکن استفادہ حاصل کیا جائے،شہباز شریف نے کہا ملکی معاشی ترقی و خوشحالی اور تجارت و سرمایہ کاری میں بہتری کی منزل کے حصول کےلئے حکومت اور تمام متعلقہ ادارے پرعزم ہیں،کسٹمز تخمینے پر کاروباری حضرات کی جانب سے کی جانے والی نظر ثانی اپیل سننے کا اختیار غیر جانبدار افسران کے سپرد کیا جائے،وزیراعظم نے کسٹم حکام اور تمام متعلقہ اداروں کو اصلاحات کے جلد، مکمل اور موثر نفاذ کےلئے ضروری ہدایات جاری کی اور کسٹم نظام میں شفافیت، ٹیکس کلیکشن میں اضافہ اور کاروباری حضرات کو سہولت جیسے اہم پہلوو¿ں کےلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی،ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نئی انرجی وہیکل (NEV) پالیسی 2025 کا افتتاح کردیا، مقصد صاف ستھری ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دینا ہے جبکہ تقریب میں طلبا کو ای موٹرسائیکل بھی دی گئیں،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پالیسی کی تیاری پر وزارتِ صنعت و پیداوار کی تعریف کی اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان، اور وزیرِ صنعت و پیداوار، رانا تنویر حسین کی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم نے کہا انرجی وہیکل پالیسی کے حوالے سے خود ان اجلاسوں کا حصہ رہا ہوں، سخت محنت کے بعد اسے تشکیل دیا گیا جس کو بنانے والوں کو سراہتا ہوں،شہباز شریف نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے بھی پالیسی فریم ورک کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کی،
معرکہ حق میں شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر کاری ضرب لگائی: شہباز شریف

















